<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قائد اعظم یونیورسٹی،نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،ایک طالبہ اور ایک طالبعلم شدید زخمی

فائرنگ کے نتیجہ میں جوائنٹ سیکرٹری پختون کونسل معظم کمال اور ایک طالبہ ثانیہ شامل ہیں،انتظامیہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کی نمبر1جامعہ قائد اعظم یونیورسٹی میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک طالبہ اور ایک طالبعلم شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجہ میں جوائنٹ سیکرٹری پختون کونسل معظم کمال اور ایک طالبہ ثانیہ شامل ہیں،انتظامیہ نے زخمیوں کو فوری طور پر پولی کلینک منتقل کر دیا ،واقعہ کے بعد یونیورسٹی میں پو لیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے،ڈی آئی جی آپریشن وقارالدین سیدکا کہنا ہے کہ علاقہ کی ناکہ بندی کرا دی ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔دوسری جانب وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کا کہنا ہے کہ واقعہ ہاسٹل کے سامنے پیش آیا تحقیقات جاری ہیں ابھی واقعہ کے محرکات بارے حتمی بات کرنا ممکن نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More