<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی صدر نے طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات معطل کردیے

طالبان جنگ بندی نہیں کرسکتے تو ان میں بامقصد معاہدے کی صلاحیت نہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔امریکی صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کابل پر ہونے والے حملے کے بعدطالبان کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں سے آج اتوار کو ہو نے والی خفیہ ملاقات بھی منسوخ کر دی ہے۔ آج (اتوار) کیمپ ڈیوڈ میں طالبان رہنماؤں اور افغان صدر سے علیحدہ ملاقاتیںکو ہونی تھیں، دونوں فریقین کو آج امریکا پہنچنا تھا۔امریکی صدر نے کہا کہ کابل حملے میں ایک امریکی فوجی اور 11 دیگر افراد مارے گئے تھے جس کی ذمے داری افغان طالبان نے قبول کی ہے۔ جھوٹے مفاد کے لیے طالبان نے کابل حملے کی ذمے داری قبول کی۔انہوں نے مزید کہا کہ طالبان جنگ بندی نہیں کرسکتے تو اسکا مطلب ان میں بامقصد معاہدے کی صلاحیت نہیں، یہ کیسے لوگ ہیں جو بارگیننگ پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے لوگوں کو قتل کرتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال اٹھایا کہ کیاطالبان مزید کتنی دہائیوں تک لڑنا چاہتے ہیں؟

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More