<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر میں مظالم،پاکستان نے بھارتی صدر کے لیے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کر دی

بھارتی صدر رام ناتھ آئس لینڈ جانے کیلئے پاکستانی حدود سے گزرنا چاہتے تھے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی وجہ سے پاکستان نے بھارتی صدر کی جانب سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست مسترد کر دی ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ رام ناتھ آئس لینڈ جانے کیلئے پاکستانی حدود سے گزرنا چاہتے تھے،ہم نے فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیر عوام کے خلاف بھارتی جبر اور جنونیت کی وجہ سے کیاہے،کشمیر میں بربریت و ظلم جاری ہے، ہم نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرکے نہایت محتاط طریقے سے مسئلے کو اٹھایا لیکن بھارت ٹس سے مس نہیں ہو رہا،فضائی اجازت نہ دینےکی منظوری وزیراعظم نے دی،وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر بھارت مقبوضہ  کشمیر میں اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا تو اس کے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر مکمل پابندی لگا دیں گے، پچھلے دنوں 3ماہ کے لیےفضائی حدود بند کیے جانے سے بھارت کی ایک نجی ایئرلائن دیوالیہ ہو چکی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More