<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آغا سراج درانی کا سندھ میں پیپلز پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک بنانے کی کوششوں کا انکشاف

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وطن واپسی پر اس سلسلے میں مشاورت کریں گے

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں چند عرصے سے پیپلز پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک بنانے کے معاملے پر انکشاف ہوا ہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اس معاملے میں ملوث ہیں۔دنیا نیوز کے مطابق فارور بلاک کیلئےمسلسل نیب تحویل میں رہنے کے دوران سپیکر نے سندھ حکومت کیخلاف کام شروع کیا، اس ھوالے سے آغا سراج نے پیپلز پارٹی کے ایک درجن سے زائد ایم پی ایز سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سپیکر نے صوبائی اسمبلی کے ارکان کو قائد ایوان کی تبدیلی پر قائل کرنے کی کوشش بھی کی، سپیکر سندھ اسمبلی نے ایسے ارکان سے رابطہ کیا جو پارٹی اور سندھ حکومت سے نالاں تھے۔ذرائع کے مطابق سراج درانی کے روابط کا راز فاش ہونے پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سخت نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی ایم پی ایز سے ملاقاتوں کے بعد ارکان نے ساری بات پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھ دی، پیپلزپارٹی چیئرمین راز فاش ہونے کے بعد شدید ناراض ہو گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا فیصلہ بلاول بھٹو کی جانب سے وطن واپسی پر ہو گا، فوری طور پر آغا سراج درانی کیخلاف کارروائی کا امکان نہیں۔ارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وطن واپسی پر اس سلسلے میں مشاورت کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More