<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی نے محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی

محرم کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے

سری نگر(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی نے محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔بھارتی پابندیاں توڑ کر محرم کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے 35دن سے کر فیو نافذ کر رکھا ہے اور اب محرم کے جلوسوں پر بھی پابندی لگائی دی ہے لیکن کرفیو، بندشوں اور پابندیوں کو توڑتے ہوئے امام حسین کے ماننے والوں نے سری نگر میں جلوس نکالا۔قابض بھارتی فوج نے جلوس کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے جلوس کے شرکاء پر پیلٹ گنوں کی فائرنگ اور آنسو گیس شیلنگ کی جس سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے۔اس دوران جلوس کی کوریج کرتے صحافیوں پر بھی تشدد کیا اور ان کے کیمرے توڑ دیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More