<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لاہور،پولیس تشدد سے زندگی کی بازی ہارنے والے نوجوان عامر مسیح پر تشدد کی تصدیق ہو گئی

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں پولیس تشدد سے زندگی کی بازی ہارنے والے نوجوان عامر مسیح کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہق گئی ہے جبکہ ہلاکت کی سی سی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔تین ستمبر کو لاہور پولیس کی حراست میں عامر مسیح نامی نوجوان انتقال کر گیا تھا جس کا الزام اہلخانہ نے پولیس اہلکاروں پر عائد کیا تھا اور احتجاج کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ تشدد کے بعد طبیعت خراب ہونے پر 2 پولیس اہلکار عامر کو موٹر سائیکل پر اسپتال لائے، کچھ دیر بعد اسے وہیل چیئر پر اسپتال سے باہر لائے اور آن لائن ٹیکسی میں بٹھا کر لے گئے۔

آئی جی پنجاب کے نوٹس پر ایس پی انویسٹی گیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا جب کہ تفتیشی افسر ذیشان اور مفرور 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔عامر مسیح کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی سامنے آ گئی ہے جس میں جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عامر مسیح کے دونوں ہاتھوں اور پاؤں پر تشدد کے نشان تھے، کمر اور بازو پر بھی تشدد کے نشانات تھے جبکہ پسلیاں بھی ٹوٹی ہوئی تھیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More