<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کا تربیلا ڈیم اور اس منصوبے سے جڑے دیگر منصوبوں کا دورہ

کمانڈر جنرل کینتھ ایف مکینزی جونیئر کی سربراہی میں امریکی وفد کو مرکزی ڈیم، اسپل ویز، ذخائر اور پاور ہاؤس بارے بریفنگ دی گئی

تربیلا(ویب ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل کینتھ ایف مکینزی جونیئر نے تربیلا ڈیم اور اس منصوبے سے جڑے دیگر منصوبوں کا دورہ کیا جس میں مرکزی ڈیم، اسپل ویز، ذخائر اور پاور ہاؤس شامل ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹکے مطابق امریکی سفیر برائے پاکستان پول جونز اور دیگر کے ہمراہ جنرل مک کینزی کو واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔

امریکی وفد کا کہنا تھا کہ 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی حالیہ امریکی گرانٹ سے تربیلا پاور ہاؤس کی 15 سے 20 سال تک زندگی میں اضافہ ہوا اور 148 میگا واٹ کے پاور جنریشن کی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔

امریکی وفد کا استقبال کرتے ہوئے واپڈا کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ 1974 میں ڈیم کے مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے معاشی استحکام اور سماجی ترقی میں زراعت کے لیے پانی فراہم کرکے، سیلاب کو روک کر اور کم لاگت والے ہائیڈل بجلی بناکر اہم کردار ادا کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 دہائی تک باقی رہنے کے باوجود تربیلا ذخائر اب بھی 60 لاکھ ایکٹ فیٹ تک پانی ذخیرہ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ‘ گزشتہ سال اس کی چوتھی توسیع کے مکمل ہونے کے بعد فی الوقت تربیلا ہائیڈل پاور اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت 4 ہزار 888 میدا واٹ ہے’۔

انہوں نے وضاحت دی کہ ‘چوتھی توسیع کی کامیابی کے بعد حکومت نے اس میں جلد از جلد پانچویں توسیع کے منصوبے کا فیصلہ کیا ہے جس سے 1 ہزار 410 میگا واٹ بجلی مزید پیدا کی جاسکیں گی’۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More