اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی احتساب بیور کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک کینسر ہے اور وہ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے احتساب سب کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے وائٹ کالر کرائم کے میگا کرپشن مقدامات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے موثر قومی انسداد بدعنوانی حکمت عملی وضع کی ہے انہوں نے کہا کہ گیلانی اینڈ گیلپ سروے کے مطابق 59فیصد لوگوں نے اس پالیسی کو کامیاب قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ نیب کو 2018کے اس عرصے کے مقابلے میں 2019میں دوگنا شکایات انکوائریاں اور انوسٹیگیشن نمٹائی ہیں جس سے نیب کی شاندار کارکردگی ظاہر ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ نیب نے گزشتہ 22ماہ کے دوران متعلقہ احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 600مقدمات دائر کئے ہیں نیب کی موجودہ انتظامیہ کے دور میں براہ راست 71ارب بدعنوان عناصر سے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے جو کہ ریکارڈ کارکردگی ہے اس کے علاوہ نیب کے بدعنوانی کے 1210ریفرنسز مختلف احتساب عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن کی مالیت تقریبا 900ارب روپے بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ نیب نے نیب راولپنڈی میں جدید فرانزک لیبارٹری قائم کی ہے جس میں ڈیجٹیل فرانزک سوالیہ دستاویزات اور فنگرپرنٹس کے تجزیہ کی سہولت موجود ہے جس سے نیب کی انکوائریوں اور انویسٹیگیشن کو نمٹانے کی کارکردگی میں مزید بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ نیب نے مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتال انکوائری انویسٹیگینش اور متعلقہ احتساب عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے کیلئے دس ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے انہوں نے کہا کہ نیب نے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے جو کہ ڈائریکٹر ایڈیشنل ڈائریکٹر انویسٹیگیشن افسرز اور سیئنر لیگل قونصل پر مشتمل ہوتی ہے جس سے نہ صرف نیب کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے بلکہ کوئی بھی فرد نیب کی تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتا انہوں نے کہا کہ نیب نے پاکستان میں سی پیک کے تحت شروع کئے گئے منصوبوں کی نگرانی کیلئے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں انہوں نے کہا کہ نیب نے نوجوانوں کو بدعنوانی کے برے اثرات سے آگاہ کرنے کیلئے اعلی تعلیمی کمیشن کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں ملک بھر کے سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پچاس ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیںانہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پلڈاٹ مشال اور عالمی اقتصادی فورم جیسے معتبراداروں نے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی کوششوں کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ نیب نے نیب ہیڈکوارٹرز اور تمام علاقائی بیوروز کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے جامع معیاری مقداری نظام وضع کیا ہے نیب ہیڈاکوارٹر اور تمام علاقائی بیورز کی کارکردگی کا مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت ششماہی اور سالانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جارہا ہے جو کہ کامیاب رہا ہے اور اس سے ان کی کارکردگی میں روز بروز مزید بہتری آرہی ہے چیئرمین نیب نے تمام ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام میگا کرپشن مقدمات کو قانون کے مطابق مقررہ وقت پر نمٹانے کیلئے شکایت کی جانچ پڑتال انکوائریوں اور انویسٹی گیشن کو بروقت نمٹائیں۔
|
|
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Get real time updates directly on you device, subscribe now.
Comments