<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وکیل تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون پولیس اہلکار کو نوکری نہ چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں

خاتون اہلکار سے ملاقات کی ہے، اب وہ استعفیٰ نہیں دے رہیں، ڈی پی او شیخوپورہ

لاہورویب ڈیسک)وکیل کے تشدد اور بدسلوکی کا نشانہ بننے والی خاتون پولیس اہلکار کی جانب سے نوکری چھوڑنے کے اعلان کے بعد مبینہ طور پر خاتون کو نوکری نہ چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق کانسٹیبل فائزہ نواز نے اتوار کے روز ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں اس نا انصافی اور ظالم نظام سے تنگ آچکی ہوں اس لیے اپنی نوکری سے استعفیٰ دے رہی ہوں‘۔

شیخوپورہ کے ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) غازی صلاح الدین نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو پیغام وائرل ہونے کے بعد انہوں نے خاتون اہلکار سے ملاقات کی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب وہ استعفیٰ نہیں دے رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرویو لینے والے نے ویڈیو میں خاتون کا بیان توڑ مروڑ کے پیش کیا اور وہ باکل بھی مایوس نہیں، ان مزید کہنا تھا کہ پولیس کانسٹیبل فائزہ کا خیال رکھے گی جبکہ ان کا مورال بھی بلند ہے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More