سری نگر (ویب ڈسک) مقبوضہ کشمیر میں عزاداران نے بھارتی فوج کی کرفیو اور تمام تر پابندیوں کو روندتے ہوئے محرم کے جلوس نکالے گئے ، عزاداروں نے قابض فورسز اور انتظامیہ کی دھمکیاں مسترد کردیں ،فورسز کی محرم کے جلوسوں پر فائرنگ ، متعدد افراد زخمی ، درجنوں کو گرفتار کرلیا .
جھڑپوں کے دوران 6پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، بھارتی فورسز نے سرینگر سمیت کئی علاقوں میں لاک ڈائون اور ناکہ بندیاں مزید سخت کردی ہیں،شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت، خلاف ورزیاں کرنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کی دھمکی دی گئی ہے جبکہ چوکیوں پر تین کے بجائے 10، 10 اہلکار تعینات، چند مخصوص علاقوں کے علاوہ پوری وادی میں مسلسل 35ویں روز موبائل فون اور انٹرنیٹ سہولیات بدستور معطل ہیں ،کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے ووسن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران دفادراسلم خان کا پاؤںپھسل گیا اوروہ دریا میں جاگرا۔ اسلم خان کی ٹیم نے اس کو دریا سے نکال کر قریبی اسپتال پہنچایا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔