<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر  جنیوا روانہ ہو گئے

شاہ محمود قریشی ہیومن رائٹس کونسل کے بیالیسویں اجلاس میں شرکت کرکے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے

اسلام آباد(ویب ڈسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ دورے پر  جنیوا روانہ ہو گئے۔ شاہ محمود قریشی ہیومن رائٹس کونسل کے بیالیسویں اجلاس میں شرکت کریں گے اورمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

وزیر خارجہ اپنے مختصر قیام کے دوران بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ غیر آئینی اقدامات اور ان کے نتیجے میں خطے کو درپیش خطرات کی جانب دنیا کی توجہ دلائیں گے۔ جنوبی ایشیا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے اس دورے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More