<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مہوش حیات کی پریانکا چوپڑا کے شوہر کے ساتھ تصویر سامنے آ گئی

میں نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تو نک جونس سے ملاقات ہوئی،مہوش حیات

اسلام آباد(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس کے ساتھ تصویر سامنے آ گئی۔

ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں نیویارک میں یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل دیکھنے پہنچی تو نک جونس سے ملاقات ہوئی۔

مہوش حیات نےیہ بھی لکھا کہ یو ایس اوپن مینز سیمی فائنل کے دوران تک جونس اور میری ایک بات مشترک تھی کہ ہم دونوں ہی رافیل نڈال کو سپورٹ کررہے تھے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو یونیسیف کی خیرسگالی سفیر ہونے کے باوجود جنگ کو سپورٹ کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More