<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں آج 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

جلوسوں کی فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر میں آج 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس برآمد ہوں گے، جلوس و مجالس کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

کربلا میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؓ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس برآمد ہو ں گے، جلوسوں سے پہلے مرکزی مجلس برپا ہو ں گی جن میں سید الشہداء حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور شہیدان کربلا کی سیر ت و کردار پر روشنی ڈالی جائے گی ۔

مجالس  کے بعد شبیہ ذوالجناح، علم اور تازیوں کا جلوس برآمد ہو ں،مرکزی جلوسوں کے راستوں اور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کی گزر گاہوں کی سرچنگ اور سوئیپنگ بھی کی کرے گا، جلوسوں کی فضائی نگرانی کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

بلند عمارتوں پر بھی پولیس اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ شہر میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے، جلوس کے روٹ پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی ۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More