<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ذاتی طور پر مجھے ماہرہ خان سے کوئی مسٔلہ نہیں،صبا قمر

ماہرہ کا اپنا اور میرا اپنا ایک مقام ہے اور کوئی کسی کی جگہ نہیں لے سکتا،انٹرویو

کراچی(ویب ڈیسک) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر مجھے ماہرہ خان سے کوئی مسٔلہ نہیں۔

ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے صبا قمر نے کا کہنا تھا کہ ماہرہ کا اپنا اور میرا اپنا ایک مقام ہے اور کوئی کسی کی جگہ نہیں لے سکتا، ماہرہ خان اپنی جگہ پر رہتے ہوئے بہترین کام کر رہی ہیں اور مجھے یہ لگتا ہے کہ میں اپنی چھوٹی سی دنیا میں اچھا کام کر رہی ہوں۔ اداکارہ نے  کہا کہ ذاتی طور پر مجھے ماہرہ خان سے کوئی مسٔلہ نہیں۔صبا قمر نے کہا کہ ماہرہ خان اور میں آپس میں دوست نہیں  لیکن اس بات میں بھی کوئی صداقت نہیں کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی مسٔلہ ہے، درحقیقت ماہرہ اور میرا کسی بھی طرح سے ملنا جلنا نہیں ہوا کیوں کہ ہم دونوں نے کبھی ایک ساتھ کام ہی نہیں کیا، لوگ بس بغیر کسی وجہ کے بات کا بتنگڑ بناتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More