<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسپین کے رافیل نڈال نے یوایس اوپن ٹینس مینز سنگل کا ٹائیٹل جیت لیا

فائنل میں رافیل نڈال نے روسی کھلاڑی ڈینل مدیدیو نے کو شکست دی

نیو یارک(ویب ڈسک)اسپین کے رافیل نڈال نے یوایس اوپن ٹینس میں روسی ڈینل مدیدیو نے شکست دےدی، اس فتح کے ساتھ رافیل نڈال نے کریئرکا انیسواں گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا۔

نیویارک میں کھیلے جانےوالے یوایس اوپن ٹینس مینزکے فائنل میں کل پانچ سیٹ کھیلے گئے۔

رافیل نڈال نے ابتدائی دو سیٹس میں 5-7 اور3-6 سے کامیابی حاصل کی لیکن اگلے دو سیٹ مدیدیو کےنام رہے جس میں انہوں نے اسپینش حریف کو7-5اور6-4 سےشکست دے کر گیم برابر کردیا، لیکن پانچویں سیٹ میں رافیل نڈال نے ایک بارپھر بازی پلٹی اور آخری سیٹ 4-6 سے جیت کر یوایس اوپن ٹینس کا فائنل اپنے نام کرلیا۔

33سالہ رافیل نڈال، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر سے صرف ایک گرینڈ سلیم پیچھے ہیں۔راجر فیڈرر نےبیس گرینڈ سلیم جیت کر ریکارڈ قائم کررکھاہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More