<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے پر آئی پی ایل سے فارغ کرنے کی دھکمی

اس انتہائی جاہلانہ طرز عمل پربھارت کے اسپورٹس حکام کو شرم آنی چاہیے اگر ہے تو،فواد چوہدری

اسلام اآباد(وہب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نےسری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے پر انڈین پریمیئر لیگ  سے فارغ کرنے کی دھکمی دی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک  ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بھارتی کرکٹ کے کرتا دھرتاؤں نے سری لنکن کرکٹرز کو دھمکی دی کہ اگر وہ پاکستان کے دورے پر گئے تو آئی پی ایل سے خود کو فارغ سمجھیں۔

انہوں نے بھارت کے اس طرز عمل کو انتہائی جاہلانہ قرار د یتے ہوئے کہا کہ  بھارت کے اسپورٹس حکام کو شرم آنی چاہیے اگر ہے تو۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More