<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسرائیلی وزیر اعظم کا غرب اردن کے سرحدی علاقے کو اسرائیل میں شامل کر نے کا اعلان

اسرائیل کی حاکمیت کو وادی اردن اور شمالی بحیرہ مردار تک پھیلا دیں گے،بنیامین نتن یاہو

تل ابیب(ویب ڈیسک)اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یایو نے انتخابات میں کا میابی کی صورت میں مقبوضہ غرب اردن کے سرحدی علاقے کو اسرائیل میں شامل کر نے کا اعلان کر دیا ہے

انہوں  نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی حاکمیت کو وادی اردن اور شمالی بحیرہ مردار تک پھیلا دیں گے۔

اسرائیل نے سنہ 1967 کی جنگ کے وقت سے غرب اردن پر قبضہ کر رکھا ہے لیکن اسے اسرائیل میں شامل نہیں کیا ہے۔

اسرائیل میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں جن میں نتن یاہو کا مقابلہ دائیں بازو کی ایسی جماعتوں سے ہے جو غربِ اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔

نیتن یاہو جو دائیں بازو کی جماعت لیکود پارٹی کے سربراہ ہیں، اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More