انقرہ(ویب ڈیسک)ترکی کے اخبارصبحا نے سعودی سفارتخانے میں قتل ہو نے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی سے متعلق نئی ریکارڈنگ جاری کر دی ہے ،
ترک اخبار صبحا کے مطابق یہ تفصیلات ایک ایسی ریکارڈنگ سے لی گئی ہیں جن کو سعودی قونصلیٹ کے اندر ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کو بعد میں ترک انٹییلیجنس نے حاصل کیا۔ اس نئی رپورٹ میں مبینہ طور پر جمال خاشقجی کے آخری الفاظ سے متعلق معلومات شامل ہیں۔
سعودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے والے صحافی جمال خاشقجی کو گذشتہ برس اکتوبر میں ترکی کے دارلحکومت استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا تھا۔