<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قائداعظم محمد علی جناحؒ  کا یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں نے آزادی حاصل کی

کراچی(ویب ڈیسک)بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ  کا 71 واں یوم وفات ملک بھر میں آج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں نے آزادی حاصل کی۔ قائد اعظم قیامِ پاکستان کے بعد 11 ستمبر 1948 کو اپنی وفات تک ملک کے پہلے گورنر جنرل رہے۔ آج کا دن ایک ایسے عظیم قائد کی یاد دلاتا ہے کہ جس نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک نصب العین دیا۔

بانی پاکستان کے یوم وفات کے موقع پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلی سندھ نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی 71 ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کی آمد پر پاک بحریہ کے دستوں نے بینڈ بجا کر مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء جام اکرام اللہ، سعید غنی، شبیر بجارانی، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ بھی موجود تھے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کشمیر کے مسئلے پر ہماری پوری قوم اکھٹی ہےاور رہے گی۔ مسئلہ کشمیر کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، کشمیر پر بھارتی جارحیت کی پُرزور مذمت کرتے ہیں، کشمیر میں بھارتی مظالم کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی، ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More