<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکہ  نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا

ملا فضل اللہ کے ڈرون حملے میں مارے جانے کے بعد مفتی نور ولی محسود کو کالعدم تنظیم کا سربراہ بنایا گیا تھا

واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکہ  نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ مفتی نور ولی محسود سمیت متعدد افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  لبنان کی حزب اللہ، ایران کی پاسداران انقلاب، القاعدہ، فلسطین کی حماس، فلسطین اسلامک جہاد ،تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ مفتی نور ولی اور داعش سیمت دیگر تنظیموں سے وابستہ کئی افراد کو بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق امیر ملا فضل اللہ کے 2018 میں ڈرون حملے میں مارے جانے کے بعد مفتی نور ولی محسود کو کالعدم تنظیم کا سربراہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے ) کو بھی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More