<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چائنیز اکیڈمی آف سائنس قراقرم یونیورسٹی کو تعاون فراہم کریگی

فیصلہ چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے اعلی سطح کے وفد نے قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چائنیز اکیڈمی آف سائنس قراقرم یونیورسٹی کو تحقیقی سنٹرقائم کرنے، گلیشئرز مانیٹرنگ اور گلیشئرز و آب ہوا کے شعبے سے متعلق اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے تعاون فراہم کریگی۔اس کا فیصلہ چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے اعلی سطح کے وفد نے قراقرم یونیورسٹی لیزآن آفس کے دورے کے دوران قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کیا۔ملاقات میں دونوں اداروں نے مختلف نوعیت کے مشترکہ تعاون کے شعبوں پر گفتگو کی۔اس موقع پر قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے قراقرم یونیورسٹی فیکلٹی ممبران، مختلف تعلیمی پروگراموںاور شعبہ جات اور قراقرم کریسوفیر و کلامیٹ سنٹر کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنس کے وفد کی قیادت پروفیسر تیانہوا ہانگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر چائنا پاک ریسرچ سنٹر آن ارتھ ایس سی کررہے تھے ۔وفد میں پروفیسر سوئی لیجن، ڈاکٹر فینغوان سو، ڈاکٹر فرقی یو اور تنہائی جیانگ موجود تھے ۔جبکہ ڈاکٹر محمد صفدر ڈی جی سی پیک سنٹر ایچ ای سی بھی شریک تھے۔وائس چانسلر نے وفد کو بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان میںقراقرم سینٹر فار کریوس فیر اینڈ کلائمیٹ اسٹڈیز کے قیام کے حوالے سے مرتب کرد ہ پروپوزل جمع کرانے سمیت سنٹر کے قیام کرنے کے اغراض و مقاصد اور سنٹر کے قیام میں قراقرم یونیورسٹی اور چائینز اکیڈمی آف سائنس کے کردارسے متعلق بھی آگاہ کیا۔ملاقات میں دونوں فریقین نے گلیشیئر ماڈلنگ، جیوہیزارڈ اور آب و ہوا کے اثرات کے بارے میں مشترکہ طور پر بین الاقوامی کانفرنسز اور ورکشاپس کا اہتمام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More