<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مصر ،اخوان المسلمون کے مرشد عام سمیت 11 سینئر اراکین کوجاسوسی کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا

سزا پانے والوں میں اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر بھی شامل ہیں

قاہرہ(ویب ڈیسک)مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے 11 سینئر اراکین کوجاسوسی کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ میں عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سزا پانے والوں میں اخوان المسلمون کے سب سے بڑے رہنما (مرشد عام) محمد بدیع اور ان کے نائب خیرت الشاطر بھی شامل ہیں۔

ان دونوں رہنماؤں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جس کی مدت مصر میں 25 سال ہے۔

رپورٹس کے مطابق اخوان المسلمون کے دیگر 5 اراکین کو بھی7 سے 10 سال تک قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 6 افراد کو رہا کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ان تمام افراد پر ’غیر ملکی تنظیموں کے تعاون سے جرائم کرنے‘ کا الزام تھا، جن میں فلسطینی تنظیم حماس اور لبنان سے تعلق رکھنے والی عسکری جماعت حزب اللہ شامل ہے۔

مذکورہ کیس میں ابتدائی طور پر مصر کے سابق صدر محمد مرسی کو بھی ملوث کیا گیا تھا جو عدالتی یشی کے موقع پر طبیعت خراب ہونے کی بنا ہر وفات پاگئے تھے۔

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More