کو لمبو(ویب ڈیسک)سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کر نے پر حملے کی وارننگ ملنے کا انکشاف ہوا ہے،سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ انہیں وارننگ ملی ہے کہ قومی ٹیم کو پاکستان کے دورے میں ایک دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔سری لنکا کے بورڈ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دفتر نے ہدایت جاری کی ہے کہ مختصر طرز کرکٹ کے 6 میچوں کے دورے میں قومی ٹیم کے خلاف ممکنہ دہشت گرد خطرے کے حوالے سے باوثوق معلومات ملنے کے بعد صورت حال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی حکومت کو سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے کہا جائے گا۔خیال رہے کہ سری لنکن بورڈ کی جانب سے دہشت گرد حملے کے حوالے سے بیان دورے کے لیے ٹیم کے اعلان کے کچھ دیر بعد آیا ہے۔