<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کراچی میں آرٹیکل 149 کے تحت اختیارات استعمال کرنے کا اب صحیح وقت ہے،فروغ نسیم

اگر کراچی اور بلکہ پورے سندھ کو ٹھیک کرنا ہے تو اس طرح نہیں چلے گا،وفاقی وزیر قانون کی گفتگو

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر قانون نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پاس کے کراچی میں آرٹیکل 149 کے تحت اختیارات استعمال کرنے کا اب صحیح وقت ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام بات کرتے ہوئے وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ اگر کراچی اور بلکہ پورے سندھ کو ٹھیک کرنا ہے تو اس طرح نہیں چلے گا کیونکہ یہ حکومت ہے اس کے کام کا نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ کراچی پورے سندھ میں کتنا ریونیو دیتا اور کراچی پر خرچ کتنا ہوتا ہے اس کی تناسب متوازن نہیں ہے اگر 11 سال میں کچھ خرچ نہیں ہو یا ترقی کے لیے خرچ نہیں ہورہا ہو اور مردم شماری بھی غلط ہو اور ایک کروڑ 60 لاکھ کے حساب سے بھی اس پر خرچ نہیں کیا گیا تو 18 ویں ترمیم کے بعد کیا آئینی ترکیب ہو اس کے لیے وزیراعظم نے فروغ نسیم کو کمیٹی میں شامل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں 6 اراکین پاکستان تحریک انصاف  اور 6 اراکین متحدہ قومی موومنٹ سے ہیں اور ایف ڈبلیو او سے بھی ہیں’۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں مجھے ڈالنے کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ مختصردورانیے، درمیانی اور طویل دورانیے کی حکمت عملی کیا ہو کہ کراچی میں اور مقامی حکومت پر کیسے خرچ ہواس کا حل نکالنا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More