<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آصف زرداری کو جیل میں اے سی کی سہولت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فیصلہ آج ہو گا

جیل میں اے سی سمیت دیگر لگژری سہولیات فراہم کرنے کے معاملے پرعدالت نے 5ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل میں عدالتی حکم کے باوجود اے سی کی سہولت نہ دینے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

سماعت میں عدالت سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں اے سی سمیت دیگر لگژری سہولیات فراہم کرنے کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنائے گی ، عدالت نے 5ستمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

گذشتہ سماعت میں وکیل آصف زر داری لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو جیل میں اے کی سہولت نہ دے کر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی گئی، جس پر جج نے آصف زر داری سے استفار کیا کہ اسی جیل میں آپ کو اے سی کی سہولت دی گئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More