<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی 500بہترین جامعات کی فہرست میں ایک مرتبہ شامل

فہرست میں 92ممالک کی 1400جامعات کا جائزہ لیا گیا، اس فہرست میں 14پاکستانی جامعات بھی شامل ہیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی 500بہترین جامعات کی فہرست میں ایک مرتبہ پھر جگہ بنانے والی واحد پاکستانی یونیورسٹی بن گئی۔برطانوی میگزین ٹائمز ہائیر ایجوکیشن(ٹی ایچ ای) نے دنیا کی 500بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی، جس میں 92ممالک کی 1400جامعات کا جائزہ لیا گیا، اس فہرست میں 14پاکستانی جامعات بھی شامل ہیں۔فہرست کا حصہ بننے والی باقی 13یونیورسٹیز میں کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد، زرعی یونیورسٹی فیصل آباد، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز، یونیورسٹی آف پنجاب، بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف پشاور، پیر مہر علی شاہ زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ، یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف ویٹئرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور شامل ہیں۔جامعات کی درجہ بندی کے لیے اچھی صحت، معیاری تعلیم، صنفی برابری، بہترین کام اور معاشی ترقی، انڈسٹری، انوویشن اینڈ انفراسٹرکچر، عدم مساوات میں کمی، امن انصاف اور مضبوط ادارے کو اہم عنصر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔میگزین کے مطابق بہترین یونیورسٹی کا اعزاز برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی نے حاصل کیا، جو 2017سے یہ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہورہی ہے۔دوسری پوزیشن کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف کیمبرج نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔فہرست میں سب سے زیادہ امریکی اور برطانوی یونیورسٹیز نے جگہ بنائی جبکہ چین اور جاپان کی یونیورسٹی بھی اس فہرست میں آگے آگے رہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ایشیا کی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں بھی قائد اعظم یونیورسٹی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More