اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے آج مظفر آباد میں جلسہ کریں گے.
تفصیلات کے مطابق بھارتی کے غیر قانونی اقدام کےخلاف کشمیری عوام کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہونے کے لیے آج مظفر آباد میں فقید المثال جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے. وزیر اعظم کشمیروں کی آواز بنیں گے.
مقبوضہ کشمیریوں کے عوام سے اظہاریک جہتی کے لئے منعقد کیے جانے والے اس جلسے کی تیاریاں مکمل ہیں، عوام کی بڑی تعداد اس میں شرکت کرے گی.
زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس کا حصہ بننے کا عزم ظاہر کیا ہے. اسپورٹس اور شوبزکی معروف شخصیات نے بھی مظفرآباد جانے کا اعلان کیا.
خیال رہے کہ پانچ اگست کو بھارت نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی. 39دن سے وادی میں کرفیو نافذ ہے، جس کی وجہ سے انسانی المیہ جنم لے چکا ہے.
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ کشمیر کا سفیر بنیں گے اور ہر فورم پر اس مسئلے کو اٹھائیںگے.