<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کی موت سر پر لگنے والی ضرب سے ہوئی: پوسٹمارٹم رپورٹ

پروین سکندر گل کی موت سر پر لگنے والی ضرب سے ہوئی۔ ان کے سر پر آہنی ہتھیار سے دو وار کئے گئے تھے

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ق کی سابق رکن پنجاب اسمبلی پروین سکندر گل قتل کیس میں  مقتولہ کی پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے

پوسٹمارٹم رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سر پر ضربیں موت کا باعث بنیں، موت واقع ہونے کے بعد گلے میں پھندا کسا گیا، مقتولہ پروین سکندر کے جسم پر بھی تشدد کے نشانات موجود ہیں۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ملزم نے مقتولہ کے ہاتھ پاؤں بھی باندھ دئیے تھے۔

یاد رہے کہ نامعلوم افراد نے سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو گھر میں قتل کر دیا تھا۔ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ہاتھ پاؤں باندھ کر پروین سکندر گل کو قتل کیا گیا تھا۔

سابق ایم پی اے غیر شادی شدہ تھی اور عرصہ دراز سے اپنے بھائی کے گھر میں مقیم تھی۔ پروین سکندر گھر کی اوپر والی منزل میں مقیم تھی جبکہ انکے بھائی گھر کی نچلی منزل میں رہائش پذیر تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More