گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف اپنی آئینی درخواست کی سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجے گئے تھے اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے