<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل مستعفی، عون چوہدری فارغ

شہباز گل نے تحفظات کےسبب اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو پیش کیا ،عون چوہدری کو انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے عہدے سے ہٹایا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، عون چوہدری کو بھی مشیرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے مختلف امور پر تحفظات کےسبب اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ کو پیش کیا ہے جبکہ عون چوہدری کو انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے انہیں ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کو صوبے میں گورننس اور پولیس کے نظام پر قیادت سے تحفظات تھے ، جس کے سبب انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، ان کی جگہ ابھی تک کسی کا نام وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کے طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ کے مشیرعون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے، آصف محمود پنجاب ہارٹی کلچر اورٹورازم سے متعلق امور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاونت کریں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی ملک اسدکھوکھرکوکابینہ میں شامل کرنےکافیصلہ  کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ملک اسدکھوکھرپی پی 168 سےایم پی اےمنتخب ہوئے تھے اور ان کےقلمدان کافیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں بلدیات کی منسٹری دی جاسکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ کے سابق ترجمان شہباز گل لیڈر شپ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں اور کئی انگریزی روزناموں کے لیے لکھتے ہیں ، اس کے علاوہ تدریس کے سلسلے سے بھی وابستہ ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More