<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کشمیریوں کو بھارت کی بدنام ترین جیلوں میں رکھا جارہا ہے،سردار مسعود خان

عالمی میڈیا نے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کردیا ہے، مودی نے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے،مانچسٹر میں تقریب سے خطاب

مانچسٹر(ویب ڈیسک)صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو بھارت کی بدنام ترین جیلوں میں رکھا جارہا ہے۔

مانچسٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ عالمی میڈیا نے بھارتی کرتوتوں کی قلعی کھول دی، جنگ شروع نہیں ہوگی بلکہ شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی میڈیا نے بھارتی جارحیت کو بے نقاب کردیا ہے، مودی نے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی دی ہے۔

برطانوی شہر مانچسٹر میں منعقدہ تقریب میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ سمیت تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ایم پی اینڈریوگون کا کہنا تھا کہ کشمیر جنت نظیر ہے، دنیا کی سب سے خوبصورت وادی کو خون سے لت پت کردیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کی آزادی کے حمایتی ہیں۔

قبل ازیں صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کیا تھا، مسعود خان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے، عالمی برادری بھارت پر تجارتی و اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ یورپین پارلیمنٹ میں 17 ستمبر کو کشمیر کی صورتحال پر بحث ہوگی، مسئلہ کشمیر پر یورپی پارلیمنٹ میں بحث کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More