<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک-افغان سرحد پر فائرنگ سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر پاکستان کا افغانستان سے شدید احتجاج

افغانستان اپنی طرف سرحد سے ملحق علاقوں کو محفوظ بنانے کا ذمہ دار ہے،پاکستان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاک-افغان سرحد کے قریب باڑ لگانے کے دوران فائرنگ سے فوجیوں کی شہادت پر دفترخارجہ میں افغان ناظم الامور کو طلب کر شدید احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ‘افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کیا گیا تھا’، جہاں پاک-افغان سرحد پر باڑ کی تکمیل میں مصروف پاکستان فوج کے جوانوں پر فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

واضح سرحد پر بلااشتعال فائرنگ سے تین پاکستانی فوجی شہید اور ایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔

دفترخارجہ کے مطابق احتجاج کے دوران واضح کیا گیا کہ افغانستان اپنی طرف سرحد سے ملحق علاقوں کو محفوظ بنانے کا ذمہ دار ہے جس پر کئی مرتبہ باہمی اتفاق کیا گیا تھا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے افغان حکومت سے ایک مرتبہ پھر سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا اور حساس علاقوں سمیت ان کے علاقوں میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری تعاون کی سطح کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

خیال رہے کہ پاک-افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے دو واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 2شدت پسند بھی مارے گئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More