<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چھ امریکی سینیٹرز کا پاکستان اور بھارت میں امریکی سفیروں کو خط لکھ کر مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

امریکی سفیر کشمیر میں پابندیاں اٹھانے اور صحافیوں کی رسائی کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں،خط کا متن

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 6 امریکی سینیٹرز نے بھارت میں امریکی سفیر اور اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو خط لکھ کر کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا ہے اور کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں پابندیاں اٹھانے اور صحافیوں کی رسائی کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

امریکی سینیٹرز نے خط میں بتایا ہے کہ بھارتی حکومت نے جموں کشمیر میں مواصلاتی رابطے بند کررکھے ہیں، بڑی تعداد میں جبری گرفتاریوں، عصمت دری، رہنماؤں کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں، وادی میں کرفیو، اظہارِ  رائے، اجتماعات اور نقل وحرکت پر بندشیں ناقابل قبول ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی جموں کشمیرکی صورتحال پر الرٹ جاری کیے ہوئے ہیں اور وادی میں نسل کشی پر جینوسائیڈ واچ کے الرٹ پر گہری تشویش ہے، اس تمام تر صورتحال کے باعث پاکستان اور بھارت کے تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، لہذٰا جموں کشمیر میں پابندیاں اٹھانے اور صحافیوں کی رسائی کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More