کراچی(ویب ڈیسک)اداکارہ سنبل اقبال اورشہزاد شیخ پہلی دفعہ ڈرامے میں ایک ساتھ کام کریں گے
پاکستان کی اداکارہ سنبل اقبال کا شمار ان فنکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو اپنے کیریئر میں ایک کے بعد ایک بہترین پروجیکٹس کا حصہ بنتی آرہی ہیں۔
اور اب اداکارہ نے ایک اور نیا پروجیکٹ سائن کردیا جس میں وہ اداکار شہزاد شیخ کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔
اس ڈرامے کی پروڈکشن ایم ڈی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے کی جارہی ہے۔
اداکارہ نے ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے بتایا کہ اس ڈرامے کی کہانی نہایت سنجیدہ ہے، جو ایک جوڑے کی زندگی پر مبنی ہے، ڈرامے کے کردار شہاب اور چندا خاندان کی مرضی اور اجازت کے بغیر شادی کرتے ہیں اور آخر میں ان دونوں کو فیملی کی قدر کا اندازہ ہوتا ہے’۔
سنبل اقبال اس وقت ‘جال’ نامی ڈرامے میں بھی کام کررہی ہیں۔
دوسری جانب شہزاد شیخ کا ڈان سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘ہم نے ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا اور سنبل ایک بہترین ساتھی اداکار ثابت ہورہی ہیں، یہ ایک رومانوی کہانی ہے اور مجھے میرا کردار بےحد پسند آرہا ہے۔