<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ،جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل کھلی عدالت میں مقرر کرنے کا حکم

سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف کراچی بار، اسلام آباد ہائی کورٹ باراور لاہور ہائیکورٹ بار راولپنڈی بینچ کی درخواستوں پر اعتراضات ختم

 اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل کھلی عدالت میں سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کے خلاف کراچی بار، اسلام آباد ہائی کورٹ باراور لاہور ہائیکورٹ بار راولپنڈی بینچ کی درخواستوں پر اعتراضات کے خلاف اپیلوں کی چیمبر میں سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے سینئر وکیل رشید اے رضوی اور محمد قاسم میر پیش ہوئے۔

عدالت نے تینوں درخواستوں پر رجسٹرار کے اعتراضات ختم کر دیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More