<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جج ارشد ملک ویڈیو کیس،ملزم ناصر بٹ نے بیان ریکارڈ کرانے کو تیار

ویڈیو لنک کے ذریعے یا عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تیارہوں،ناصر بٹ

لندن(ویب ڈیسک)جج ارشد ملک ویڈیو کیس کے اہم کردار ناصر بٹ نے بیان ریکارڈ کرانے کی حامی بھر لی۔ ہائی کمیشن آف پاکستان لندن نے ناصر بٹ کے بیان حلفی اور فرانزک رپورٹ کی تصدیق سے معذرت کر لی

ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے یا عدالت میں پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے کیلئے تیار ہیں۔

ناصر بٹ اپنے بیان حلفی اور ویڈیو کی فرانزک رپورٹ کی تصدیق کروانے کے لیے پاکستانی ہائی کمیشن گئے تھے تاہم ہائی کمیشن نے معاملے کو قانونی رائے کیلئے دفتر خارجہ بھجوانے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعد مزید کارروائی ہوگی۔ ہائی کمیشن کے عملے نے ناصر بٹ کو وارنٹ گرفتاری تھما دیے اور دوبارہ طلب کر لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More