<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایرانی کوششوں سے شام میں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی اورسیاسی حل ممکن ہوسکا،ولادیمر پیوٹن

شامی بحران کے حل میں ایران کا کردار قابل تعریف ہے،روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات میں گفتگو

انقرہ(ویب ڈیسک)روسی صدر ولادیمر پیوٹن نے شامی بحران کے حل میں ایران کے کردار کی تعریف کی ہے، انہوں نے یہ بات ترکی کے صدر مقام انقرہ میں شام کے حوالے سے منعقدہ سراہ کانفرنس کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کے دوران کہی۔

روسی صدر پیوٹن نے مسئلہ شام پر اہم ایرانی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایرانی کوششوں سے وہاں دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی اور ایک موثر سیاسی حل ممکن ہوسکا۔

واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور ایرانی صدر کے درمیان یہ ملاقات پیر کو ہوئی، جس کا مقصد شمالی شام میں عارضی جنگ بنی کو مکمل اور دیرپا جنگ بندی میں تبدیل کرنا ہے۔

شام کی سرکاری فوج کی جانب سے حملوں کے بعد علاقائی کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور پناہ گزینوں کے ایک نئے سلسلے کا ترکی میں داخلے کا امکان ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More