اسلام آباد(ویب ڈیسک) مریم نواز کے پارٹی عہدہ کیخلاف درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے مریم نواز قائم مقام صدر نہیں بن سکتیں، (ن) لیگ کے نائب صدر کا عہدہ بظاہر غیر فعال ہے۔
وکیل ن لیگ نے موقف اختیار کیا کہ کئی پارٹیوں کا سربراہ صدر، کچھ کا چیئرمین یا امیر ہوتا ہے، مگر اصل چیز تو اختیار اور طاقت ہے جو نائب صدر کے پاس نہیں، سپریم کورٹ نے بھی اپنے فیصلے میں ہر جگہ پارٹی سربراہ کا ذکر کیا، پٹیشن مسترد کی جائے۔ ممبر کے پی ارشاد قیصر نے کہا نواز شریف کو جس بنیاد پر نااہل کیا گیا ہے دیکھنا پڑے گا، ممبر پنجاب نے استفسار کیا کہ (ن ) لیگ کے پارٹی آئین میں اہلیت اور نااہلیت سے متعلق کیا درج ہے۔
ممبر کے پی کے نے کہا الیکشن ایکٹ میں نااہل سزا یافتہ شخص پر پارٹی صدارت یا عہدہ رکھنے کی ممانعت نہیں، ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 62، 63 اور 63 اے کو الیکشن ایکٹ کی شق 203 کے ساتھ نہیں پڑھا جاسکتا۔