ممبئی(ویب ڈیسک)بھارت میں گلوکار عدنان سميع کو فلیٹ خريدنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا، بھارت ميں جائيداد خريدنے پر پچاس لاکھ روپے کا جرمانہ تین ماہ کے اندر ادا کرنا ہوگا۔
بھارتی ميڈيا کے مطابق گلوکار عدنان سميع نے 2003 ء ميں ممبئی ميں 8 فليٹ خريدے تھے جب وہ پاکستانی شہری تھے جبکہ انھيں بھارتی شہريت 2016ء ميں ملی تھی۔
عدنان سميع کو 2010ء ميں فارن ایکسچینج مینجمنٹ ایکٹ کے تحت 20 لاکھ جرمانہ کي گيا تھا تاہم انھوں نے اپلیٹ ٹریبونل سے رجوع کيا تو جرمانہ کم ہونے کے بجائے بڑھا کر 50 لاکھ کرديا گيا۔
ایپلٹ ٹربیونل کے مطابق عدنان سمیع کو جرمانہ تین ماہ کے اندر ادا کرنا ہوگا، اس ميں سے 10 لاکھ روپے جرمانہ وہ ادا کرچکے ہیں