<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لاڑکانہ،ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی موت کا معمہ حل نہ ہو سکا

جسم پر کسی بھی تشدد کا نشان نہیں، حتمی رپورٹ آنے پرہی موت کی وجوہات سامنے آئیں گی،رپورٹ

لاڑکانہ(ویب ڈیسک)ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کی موت کا معمہ حل نہ ہو سکا۔

 لاڑکانہ میں زیر تعلیم کراچی سے تعلق رکھنے والی نمرتا کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

پولیس سرجن کے مطابق نمرتا کی گردن پر کسی چیزکے باندھنے کے نشانات ہیں، البت یہ نشانات رسی کے ہیں یا دوپٹے کے، ابھی اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا.

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نمرتا کے جسم پر کسی بھی تشدد کا نشان نہیں، البتہ حتمی رپورٹ آنے پرہی موت کی وجوہات سامنے آئیں گی.

دوسری جانب نمرتا کے بھائی ڈاکٹر وشال نے  خودکشی کے امکان کو رد کر دیا ہے. نمرتا کے بھائی کے مطابق اس کی بہن خود کشی نہیں کرسکتی، اسے قتل کیا گیا ہے.

ڈاکٹر وشال نے کہا کہ کمرے کے پنکھے پر اس طرح کا کوئی نشان نہیں، جس سے خودکشی کے مفروضے کو تقویت ملے.

ادھر ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے بتایا ہے کہ ہاسٹل کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی ہیں، طالبہ کے موبائل فون کو ڈی کوڈ کیا جارہا، جلد تفصیلات شیئر کی جائیں گی.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More