<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران فاروق قتل کیس،برطانیہ تمام شواہد پاکستان کو فراہم کرنے کے لیے رضامند

پاکستان نے برطانیہ کو ملزمان کو سزائے موت نہ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے

عمران فاروق قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، برطانیہ اس قتل کیس کے شواہد پاکستان کو دینے پر رضامند ہوگیا ہے جب کہ پاکستان نے برطانیہ کو ملزمان کو سزائے موت نہ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

برطانوی سینٹرل اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی جانب سے ملزمان کو سزائے موت نہ دینے کی یقین دہانی کے بعد برطانیہ نے شواہد فراہمی کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق 16 ستمبر 2010ء کو لندن میں اپنے دفتر سے گھر جارہے تھے کہ انہیں علاقے ایج ویئر کی گرین لین کے قریب واقع ان کے گھر کے باہر حملہ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More