<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مذاکرات ہی افغانستان میں امن کے لیے واحد راستہ  ہیں،طالبان

امریکہ اگرامن مذاکرات کو دوبارہ بحال کرنا چاہتا ہے توہمارے دروازے کھلے ہیں،محمد عباس ستانکزئی کی پیشکش

کابل(ویب ڈیسک)طالبان نے کہا ہے کہ مذاکرات ہی افغانستان میں امن کے لیے واحد راستہ  ہیں،امریکہ اگرامن مذاکرات کو دوبارہ بحال کرنا چاہتا ہے توہمارے دروازے کھلے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں طالبان کے مرکزی مذاکرت کار شیر محمد عباس ستانکزئی نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات ہی افغانستان میں امن کے لیے واحد راستہ  ہیں۔

عباس ستانکزئی کا یہ بیان صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرت ‘منسوخ کیے جانے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

واضح رہے رواں ماہ چھ ستمبر کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک حملے میں ایک امریکی فوجی سمیت 11 دیگر افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد صدر ٹرمپ نے مذاکرت منسوخ کر دیے تھے اور کہا تھا کہ اگر طالبان مذاکرات کے دوران جنگ بندی نہیں کر سکتے تو ‘شاید ان میں بامقصد معاہدے کی صلاحیت ہی موجود نہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More