<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر

عدالت نے ریفرنس کی نقول آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکلا کو دینے کا حکم دیا جس کی فورا تعمیل کردی گئی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک)احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عدالت نے فرد جرم کے لیے 4 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا ہمیں ابھی تک ریفرنس کی کاپی بھی نہیں ملی۔ جس پر جج محمد بشیر نے کہا ریفرنس کی نقول موجود ہیں آپ کو بھی ابھی دے دیتے ہیں۔

عدالت نے ریفرنس کی نقول آصف زرداری اور فریال تالپور کے وکلا کو دینے کا حکم دیا جس کی فورا تعمیل کردی گئی۔

اس موقع پر آصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More