<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹک ٹاک ماڈلز نے اینکر مبشر لقمان سے معافی مانگ لی

 مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر جہاز سے قیمتی سامان چوری کرنے کی پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر مقبول ہونے والی خواتین حریم شاہ اور صندل خٹک نے ایک نئی ویڈیو میں مشہور اینکر مبشر لقمان سے معافی مانگ لی۔

مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر جہاز سے قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام لگایا تھا جبکہ ان کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروائی تھی۔

ٹک ٹاک ماڈلز کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ ہم نے چند روز قبل ویڈیو بنائی تھی کہ ہم مبشر لقمان کے جہاز میں بیٹھے ہیں، دراصل وہ مذاق تھا اور ہم اس کے لیے معذرت کرتے ہیں۔

حریم اور صندل نے مزید کہا کہ خاص طور پر ہم مبشر لقمان سے معافی مانگتے ہیں، ہم سے غلطی ہوگئی، برائے مہربانی آپ اس بات کا برا نہ مانیں، ہم نے مذاق کیا تھا، اس بات کو اتنا بڑا مسئلہ نہ بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ مبشر لقمان آپ ہمارے لیے قابل عزت ہیں، ہم ہمیشہ آپ کی عزت کریں گے، آپ ہمارے وطن کا ایک چمکتا دمکتا تارہ ہیں، اللہ آپ کو صحت اور خوشیاں دے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More