<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

امریکا،واشنگٹن میں سڑک پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

فائرنگ کا یہ واقعہ کولمبیا ہائٹس کے قریب پیش آیا جو وائٹ ہاؤس سے صرف 2 سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے

واشنگٹن(ویب ڈیسک) واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب سڑک پر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ملزم کو حراست میں لیا جاچکا ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے بتایا کہ حملہ آور اب متحرک نہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹڑز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کے صحت یاب ہونے کی امید ہے۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کولمبیا ہائٹس کے قریب پیش آیا جو وائٹ ہاؤس سے صرف 2 سے 3 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

اس بارے میں ایک ٹی وی چیننل نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کچھ تصاویر اپلوڈ کیں جس میں جائے واردات سے زخمیوں کو ایمبولینس میں منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More