<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں رواں سال کے دوران ڈینگی کے 9 ہزار کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے

سندھ سے8،اسلام آباد اور بلوچستان سے 3،3 اور 2 ہلاکتیں پنجاب سے رپورٹ ہوئیں

اسلام آباد: ملک بھر میں رواں سال کے دوران اب تک 8 ہزار 933 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کی وجہ سے 16 افراد اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو چکے ہیں۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے چیف آف ڈیزیز سرویلنس ڈویژن ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ سندھ سے 2 ہزار 132 کیسز، پنجاب سے 2 ہزار 76، بلوچستان سے 1 ہزار 772، خیبر پختونخوا سے 1 ہزار 612، وفاقی دارالحکومت سے 1 ہزار 206 اور آزاد جموں و کشمیر سے 92 کیسز رپورٹ ہوئے۔

جڑواں شہر اسلام آباد اور روالپنڈی میں یہ وبا بری طرح پھیل گئی جبکہ پنجاب میں سامنے آنے والے 43 کیسز کا تعلق دیگر صوبوں سے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘8 افراد سندھ سے، 3،3 اسلام آباد اور بلوچستان اور 2 ہلاکتیں پنجاب سے رپورٹ ہوئیں’۔

ڈاکٹر رانا صفدر کا کہنا تھا کہ ‘راولپنڈی اور اسلام آباد میں نشاندہی کیے گئے مقامات پر کارروائی کی جارہی ہے جس میں آگاہی مہم اور قابو پانے کے لیے اقدامات شامل ہیں جن میں مچھر دانی، پانی کے برتنوں کو ڈھانپنے کے حوالے سے آگاہی، مچھروں کے انڈوں کو روکنے کے کیمیکلز، گھر گھر پیمفلٹس بانٹنا، مسجدوں سے اعلانات اور متاثرہ برادری میں اجلاس منعقد کرنا شامل ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More