نئی دہلی(ویب ڈیسک)بی جے پی کے سابق وزیر اور سینئررہنما سوامی چنمایانند کو 23 سالہ خاتون کے ریپ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خاتون نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر پر ریپ کا الزام عائد کیا تھا۔
بھارتی جنتا پارٹی کے 73 سالہ سابق وزیر پارٹی میں دوسرے طاقت ترین رہنما ہیں اور ان پر اس سے پہلے بھی ریپ کے الزامات لگ چکے ہیں۔
سوامی چنمایانند شمالی ریاست اترپردیش میں کئی اسکول اور فلاحی ادارے چلا رہے ہیں اور متاثرہ خاتون بھی ان کی ایک کالج میں زیر تعلیم تھیں۔
متاثرہ خاتون نے دھمکی دی تھی کہ اگر پولیس نے سوامی چنمایانند کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تو وہ خود کو آگ لگادیں گی۔