<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

دورے کا اصل مقصد عالمی برادری کومقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم  اجاگر کرنا ہے

نیویارک(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم امریکہ پہنچ چکے ہیں، دورہ امریکا کے دوران وہ امریکی صدر سمیت دنیا کے  کئی ممالک کے سربراہان سے اہم ملاقاتیں کریں گے اور کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کریں گے۔

دورے کا اصل مقصد  مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم  اجاگر کرنا ہے، وزیر اعظم 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جہاں وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی سے آگاہ کریں گے.

وزیر اعظم عمران کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات 23 ستمبر کو ہوگی، عمران خان ترک صدر سے بھی ملاقات کریں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More