<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صلاح الدین کی دوبارہ پوسٹمارٹم کے بعد تدفین کردی گئی

ملزمان آج بھی گھوم رہے ہیں، ملزمان کو گرفتار کیا جائے،صلاح الدین کے بھائی کی گفتگو

گوجرانوالہ(ویب ڈیسک)رحیم یار خان پولیس کے مبینہ تشدد سے ہلاک ہونیوالے صلاح الدین کے دوبارہ پوسٹمارٹم کے بعد صلاح الدین کی تدفین کردی گئی ہے،

صلاح الدین کے ورثاء کی درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ رحیم یار خان کے حکم سے صلاح الدین کی قبرکشائی کی گئی،  ورثاء نے الزام لگایا کہ پولیس تشدد ہی صلاح الدین کی موت کی اصل وجہ ہے۔

قبر کشائی کے وقت جوڈیشل مجسٹریٹ کامونکی محمد عارف ، میڈیکل بورڈ، سیکیورٹی اہلکاروں، عدالتی عملے اور اہل خانہ بھی موجود تھے۔

صلاح الدین کے والد کا کہنا ہے کہ اُمید ہے جو تشدد کے نشانات پہلے چھپائے گئے تھے اب وہ ضرور ظاہر ہوں گے۔

صلاح الدین کے بھائی نے کہا کہ ملزمان آج بھی گھوم رہے ہیں، ہم درخواست کرتے ہیں کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

دوبارہ پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی کو ایک بار پھر سپرد خاک کردیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More