<
Breaking News Pakistan - بریکنگ نیوز پاکستان
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

چونیاں بچوں سے زیادتی کیسز میں جیو فینسنگ کا عمل مکمل

زیادتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزمان سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں،پولیس

چونیاں میں بچوں کے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری سے متعلق کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی تاہم  پولیس نے جیو فینسنگ کا عمل مکمل کرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جیو فینسنگ سے مشکوک کالز کو ٹریس کیا جائے گا۔ جس جگہ سے بچوں کی لاشیں ملی ہیں وہ ویران جگہ ہے۔ جیو فینسنگ کے اگر وہاں کسی ایسے فون نمبر کا پتا چلتا ہے جسے وہاں کال موصول ہوئی یا میسیج آیا تو وہ تحقیقات کے دائرے میں آسکتا ہے۔ جیو فینسنگ کے ساتھ ساتھ زیادتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزمان سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ امکان کم ہے کہ ملزم کسی دوسرے علاقے سے آیا، زیادہ امکان ہے کہ ملزم اسی علاقے کا ہے اور بچوں کو جانتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More